کلفٹن بلاک 7پلاٹ نمبرBC-12کا کمپلیشن ڈی جی ایس بی سی اے کو دھوکہ
(کے این اے ، نیوز رپورٹ)کلفٹن بلاک 7پلاٹ نمبرBC-12کا کمپلیشن ڈی جی ایس بی سی اے کو دھوکہ دے کر ایس بی سی اے افسران نے کروا لیا جس کی مد میں مبینہ طور پر3کروڑ روپے رشوت بلڈر سے وصول کی گئی ہے ، جبکہ عمارت پر تعمیر کیا جانے والا اضافی غیر قانونی فلور بھی کمپلیشن کر دیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے بلاک7کے پلاٹ نمبرBC-12پر بلڈر کی جانب سے ایک عمارت تعمیر کی گئی ہے جس پر اضافی فلور بھی تعمیر کیا ہے اور اب بلڈر نے ایس بی سی اے کے افسران کو کروڑوں روپے رشوت ادا کرکے ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کو دھوکے میں رکھتے ہوئے اپنی غیر قانونی تعمیرہونے والی عمارت کا کمپلیشن ایس بی سی اے کے قوائد و ضوابط کو بائے پاس
کرتے ہوئے حاصل کر لیا ہے ، زرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ عمارت کی اراضی کم ہونے کے سبب اس عمارت کو جتنا بلند کر دیا گیا ہے اس پر کپلیشن پاس کروانا ایس بی سی اے کے قوانین کے مطابق ممکن نہی ہے ساتھ ساتھ بلڈر نے مزکورہ عمارت میں مکمل طور پر سی او ایس اور ڈک کور کر لئے ہیں یعنی 20فیصد کی جگہ 100فیصد سے زائد وائلیشن مزکورہ عمارت میں کی گئی ہے جس کے باوجود بھی مزکورہ عمارت کو کمپلیشن ایس بی سی اے کے قوانین کے بر خلاف جا کر دیا گیا ہے ، اس معاملے کی اگر تحقیقاتی ادارے شفاف تحقیقات کریں تو بہت سے بھید کھل کر سامنے آسکتے ہیں ، زرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمپلیشن گزشتہ ڈیڑھ سال سے رکا ہوا تھا اور اس کمپلیشن کو پاس کرنے میں ہر افسر کنی کترا رہا تھا ، مگر موجودہ ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی نے اپنی کم علمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کمپلیشن کو ایس بی سی اے افسران کے چالاکیوں میں آکر پاس کر دیا ہے جو کہ آنے والے دنوں میں ان کے گلے میں پھسنے والی ہڈی کی صورت ثابت ہوگا ، عبدالرشید سولنگی کے عمرے کی ادائگی پر جانے کی صورت میں ان کا موقف اس خبر میں شامل نہی ہے ان کا موقف جیسے ہی ملا وہ بھی کے این اے پر شائع کیا جائے گا۔