خود ساختہ انقلابی ترلے منتوں پر اتر آیا، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ انقلابی ترلے منتوں پر اتر آیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے عمران خان سے سوال کیا کہ خود ساختہ انقلابی فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا ہے؟ خود ساختہ انقلابی ترلے منتوں پر اتر آیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کہا کہ شہدا کے مجسمے توڑ نے والے، جی ایچ کیو اور ایئر بیس پر حملے کر نے والے فوج سے معافی مانگیں۔
مریم اونگزیب نے کہا کہ9 مئی کی مذمت کریں، شہدا کے اہلخانہ سے معافی مانگیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ فاشست کی بات صرف اقتدار کےلیے ہوتی ہے، اقتدار کی خاطر آئین توڑنے والا فاشست ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا بیان بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ عمران خان نے فوج کے ساتھ بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے۔