شہر قائد میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلوں اور چھاپہ مارکارروائیوں میں تین زخمی ملزمان اور بدنام زمانہ گٹکا فروش سمیت 18ملزمان کو گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر قائد میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلوں اور چھاپہ مارکارروائیوں میں تین زخمی ملزمان اور بدنام زمانہ گٹکا فروش سمیت 18ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات بھاری تعداد میں گٹکا و مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 دارالعلوم نعیمیہ روڈ ابراہیم علی بھائی اسکول کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کےبعد ایک ملزم محمد فیضان ولد سید عبدالرب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فیضان نے 22 اگست کو دستگیر میں جنرل اسٹور پر ڈکیتی میں سہولت کاری کی تھی جہاں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سےجنرل اسٹور کا مالک شیراز خان زخمی ہوا تھا ، واقعے کا مقدمہ جوہر آباد تھانے میں 258/2024 جرم دفعہ 397/394/34 ت پ جوہر آباد تھانے میں درج ہے، تین مسلح ملزما ن نے جنرل اسٹور سے 1 لاکھ روپے کی نقدی رقم لوٹی تھی ۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کے بہنوئی کاشف اور اسکا دوست شفیق سمیت 2 نامعلوم ملزمان جنہیں شفیق لیکر آیا تھا واردات میں ملوث تھےڈکیتی کی واردات میں کاشف کا اسلحہ استعمال کیا گیا تھا جبکہ ڈکیتی کے لئے اسلحہ فیضان نے پہنچایا تھا اور واردات کےبعد واپس لیا تھافیضان کے انکشافات پر دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول ،گولیاں اور موٹر سائیکل بر آمد کرکے قبضے میں لے لی جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ گرفتار ملزم کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جبکہ فرار ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے ۔ شارع نورجہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک U عبداللہ کالج کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی ملزم ذیشان ولد خالد سیف اللہ کو ساتھی ملزم آصف ولد خادم حسین سمیت گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل بر آمد کرکے قبضے میں لے لی ۔ مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 4Fضیا کالونی کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی ملزم عبدالرحمان عرف شین خالے ولد خلیل الرحمان کو ساتھی جمال ولد خان ویز سمیت گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول ، گولیاں ، تین موبائل فونز ،نقدی اور موٹر سائیکل بر آمد کرکے قبضے میں لے لی ۔ زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔عزیز آباد پولیس نے بد نام زمانہ گٹکا ماوا فروش کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق عزیز آبادمیں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا ماوا فروش عمیر عرف ببلو کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں گٹکا ماوا بر آمد کرلیا گیا ۔ گرفتار ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ یوسف پلازہ پولیس نے مچھلی مارکیٹ سےبچے کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان واردات کے وقت معصوم بچے کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لاتے تھےملزمان تلاشی سے بچنے کے لئے بچے کو ساتھ لاتے تھے، ملزمان نے 7روز قبل یوسف پلازہ میں انڈوں کی دکان لوٹی ۔واردات کے وقت بھی ملزمان معصوم بچے کو ساتھ بٹھاکر لائے تھے،ملزمان نے دکان سے نقد رقم اور انڈوں کے متعدد کریٹ لوٹے ملزمان کے قبضے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ مبینہ ٹاون کی حدود سے چوری شدہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 347/2024 بجرم دفعہ 381/اے تھانہ مبینہ ٹاون میں درج ہے ،ملزمان کی شناخت اصغر اور فرید کے نام سے ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 106/2024 بجرم 23/1/ اے درج کرکے مزید تفتیش کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔سائٹ اے تفتیشی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی میں تعینات سب انسپکٹر کو لوڈنگ مزدا سے ٹکر مار کر شدید زخمی کرنے والے ڈرائیورکو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ۔ایس ایس پی کیماڑی انویسٹی گیشن کے مطابق 13 اگست کو CTD میں تعینات سب انسپکٹر عقیل احمد کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم ڈرائیور نے غفلت لاپرواہی سے مزدا کی ٹکر سے شدید زخمی کردیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 321/2024 بجرم دفعہ 337G ت پ تھانہ سائٹ اے میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا تھا۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا جسے تفتیشی ٹیم تھانہ سائٹ اے نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم/ڈرائیور کی شناخت شاہد خان ولد عبد الغفار کے نام سے ہوئی ہے۔گاڑی FAW Pick Up کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے۔اسٹیل ٹاون پولیس نے غیر قانونی جعلی کھاد بنانے والے دوملزمان کر گرفتار کر لیا۔پولیس نے خفیہ اطلاعات پر ولی ٹاؤن سے غیر قانونی کھاد بنا کر فروخت و سپلائے کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیاگرفتار ملزمان کی شناخت نسیم ولد محمد عاچر اور علی محمد ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ۔غیر قانونی کھاد کے کارخانے کا مالک محمد نعیم ولد محمد ارشاد کی سربراہی میں چل رہا تھاپولیس نے دوران کاروائی غیر قانونی کھاد کے کارخانے سے 264 عدد کھاد کی برویاں، 800 لٹر زہریلہ کیمیکل کا ڈرم اور 7 بوریاں جعلی پاوڈر کیمیکل برامد کیںاسٹیل ٹاون پولیس کی جانب سے غیر قانونی کھاد بنانے والے کارخانے کو سیل کردیا گیا ہےگرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے وہ غیر قانونی کھاد بنا کر ٹرکوں کے ذریعے شہر کے مختلف مقامات پر فروخت و سپلائے کرتے تھے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسٹیل ٹاون پولیس کی جانب سے تلاش جاری ہےگرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے۔جوہر آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹننگ میں ملوث ملزم اسد علی ولد ہارون قریشی کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتارملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل نمبر KOO-9316 ہنڈا 70ccبر آمد ہوئی ۔ برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ عزیز آباد تھانہ کی حدود سے چوری کی گئی تھی جسکا مقدمہ الزام نمبر 631/2024جرم دفعہ 381-A ت پ عزیز آباد تھانہ میں درج ہے گرفتار ملزم کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ناظم آباد پولیس نے منشیات کی فروخت اور استعمال کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجاھد کالونی سےدو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمانمیںنظیر احمد ولد بشیر احمداورعطاء اللہ ولد خان محمد شامل ہیں ۔ملزمان ناظم آباد میں خفیہ طورپر منشیات کا استعمال و فروشی میں ملوث ہے اور ناظم آباد پولیس کو مطلوب تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے230+215=445 گرام چرس برآمد ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 397/2024 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلرکو ویڈ نامی انتہائی مہلک منشیات سمیت گرفتار کرلیا ۔ملزم بلوچستان سے منشیات لے کر پسنجر بس کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔گرفتار ملزم عبیداللہ کے قبضہ سے 4 عدد ڈبے وزنی 2300 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔برآمدہ ویڈ نامی منشیات کا شمار انتہائی بیش قیمت اور مہلک منشیات میں کیا جاتا ہے۔ مذکورہ منشیات ہوش علاقوں میں منعقدہ نجی محفلوں اور پارٹیوں میں کیا جاتا ہے۔ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انکے نیٹ ورک کے بابت تفتیش کی جا رہی ہے۔ گلشنِ اقبال پولیس نے لسٹڈ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر ضیاء الحق کالونی بلاک 01 میں کارروائی کر کے ملزم اعجاز ولد گل حسن کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد (510 گرام) اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فرختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔سرجانی پولیس نے منشیات فروش عادی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم علاؤالدین جتوئی ولد ٹھارو خان کو سرجانی سیکٹر 35 سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم سے 03 کلو سے زائد (3140 گرام) چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم قبل از بھی مختلف نوعیت کے 03 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ نیو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر 11 سی میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 1 منشیات فروش ملزم شکیل حقلہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 510 گرام آدھا کلو (چرس) برآمد ہوئی اور 210 نقدی بھی بر آمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 367/2024 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔گرفتار شدہ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔