سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریاکے علاقے محمد ی گوٹھ ندی کنارے پولیس مقابلے میں ایک اہلکارشہید اوردوسرازخمی ہوگیا
شہید اہلکار آخری وقت میں اپنے اہلخانہ کو یاد کرتا رہا،
راچی(کرائم رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریاکے علاقے محمد ی گوٹھ ندی کنارے پولیس مقابلے میں ایک اہلکارشہید اوردوسرازخمی ہوگیا،ملزمان موقع پر لوٹ مار کررہے تھے ،شہریوں کی اطلاع پر گشت پر مامور موٹرسائیکل سوار چار اہلکارموقع پرپہنچے جہاں دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،زخمی ملزم ساتھی سمیت فرا رہوگیا،پولیس نے ملزمان کی موٹرسائیکل تحویل میں کرلی،جبکہ میمن گوٹھ اورلیاقت آباد پولیس سے مبینہ مقابلوں میں2 ڈکیتوں مار گرایا اور ایک زخمی حالت میں گرفتارکیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فونز،موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود محمدی گوٹھ ندی کنارے نیو سپر کوئٹہ کاکٹرہوٹل کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاراور ایک ملزم زخمی ہوگیا،تاہم زخمی ملزم ساتھی کے ہمراہ موقع سے موٹرسائیکل چھوڑ کرفرارہوگئے،اطلاع ملنے پرپولیس کی مزید نفری موقع پرپہنچی اور زخمی اہلکاروں کو طبی امدا دکیلئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں دوران علاج اہلکارچمن عباس زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا
جبکہ مضروب اہلکارکی شناخت عادل پتافی کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق شہید اور مضروب سمیت چار اہلکار محمد آصف اور نعمان علاقے میں موٹرسائیکل گشت پر مامور تھے کہ شہریوں نے ندی کی جانب ڈکیتوں کی لوٹ مار کی اطلاع دی جس پر اہلکاروہاں پہنچے تو ملزمان نے فائرنگ کی ،اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی،پولیس حکام کے مطابق اہلکار چمن عباس کو سینے میںایک گولی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی، جبکہ اہلکارعادل پتافی کو پاﺅ پر گولیاں لگی اسی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،تاہم پولیس کی ایک ٹیم نے فرارملزمان کی تلاش سرگرمی سے شروع کردی،اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے ۔ادھرمیمن گوٹھ تھانے کی حدود میں لنک روڈ پر کیڈٹ کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو مبینہ ڈاکوہلاک ہوئے، پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوو¿ں میں سے ایک کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والے دوسرے ڈاکو کی شناخت فوری طورپر نہیں ہوسکی، پولیس نے بتایا کہ سبزیوں سے لدی ایک سوزوکی وین جس میں ڈرائیور اور دو سبزی فروش ٹھٹھہ سے سوار تھے سبزی منڈی سے ٹھٹھہ جا رہے تھے۔ لنک روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوو¿ں نے اسلحے کے زورپر سوزوکی کو روک لیا۔ ایک ڈاکو سوزوکی پر سوار ہوا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل پر سوار ہو گیا۔ ڈاکوو¿ں نے زبردستی سوزوکی سڑک سے اتار دی اور لوٹ مار شروع کر دی۔ اسی دوران گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے مارے گئے ڈاکوو¿ں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، سبزی فروشوں سے چھینی گئی نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی،تاہم پولیس نے مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ لیاقت آباد پولیس نے لیاقت آبادبی ایریا نزد اسٹوڈنٹ کرکٹ گراو¿نڈ کے پاس دوران گشت مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی ملزم نوید ولد شفیق احمد کو گرفتارکیا،جبکہ اس کا ایک ساتھی محمد نورموقع سے فرارہوگیا،پولیس نے زخمی ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول، لوڈ میگزین،تین موبائل فونز اور 125 موٹرسائیکل برآمد کرلی۔