قصبہ کالونی میں شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قصبہ کالونی میں شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے قصبہ اسلامیہ کالونی طیبہ مسجد کے قریب گھر سے خاتو ن کی تشدد زدہ لاش ملی ۔ لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی شناخت 35 سالہ نباء زوجہ محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی ۔ ایس ایچ او امام بخش لاشاری نئے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہواہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے گلا گھونٹ کر قتل کیا ۔مقتولہ اور ملزم کے درمیان لڑائی جھگڑے گھریلو معاملات کو لے کر جھگڑے ہوتے تھے ۔ مقتولہ اور ملزم کا آبائی تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم نے فرار ہونے سے قبل اپنے بھائی کو پشاور فون کیا اور واقعے کی اطلاع دی اور فرار ہوگیا ہے۔ جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش مقتولہ کے والد کے حوالے کردی۔جبکہ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والدکی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ۔ فرار ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔