رشوت مانگنے کی ویڈیو وائر ل ہونے پر ایڈیشنل آئی جی نے چار خواتین اہلکاروں کو معطل کردیا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سوشل میڈیا پر رشوت مانگنے کی ویڈیو وائر ل ہونے پر ایڈیشنل آئی جی نے چار خواتین اہلکاروں کو معطل کردیا ۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈ یو منظر عام پر آئی جس میں ایس ایس پی کمپلینٹ سیل میں تعینات پولیس افسران کو رشوت کی رقم کے لئے مذاکرات کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویڈی میں خاتون افسر کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی ساتھی افسر سے رشوت کی رقم سے رشوت کی رقم سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، جو اپنے خلاف درج شکایت کے سلسلے میں شکایت میں کمپلینٹ سیل آیا ہواتھا ۔ ویڈیو میں متاثرہ افسر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اس کے پاس صرف 30 ہزار روپے ہیں۔ اس معاملے کے حوالے سے کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی نے اس ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے جس میں پولیس افسران کو رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ایس ایس پی ایسٹ نے ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق، رپورٹ کے نتائج کی بنیاد پر مزید محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی ایسٹ کمپلینٹ سیل میں خاتون پولیس اہلکاروں کو شہری سے رشوت مانگتے ہوئے دکھایا گیا ویڈیو وائرل ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.