شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
راچی(کرائم رپورٹر) بہادر کوکن سوسائٹی درگاہ کے قریب شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اہلکاربہادر آباد انوسٹی گیشن میں تعینات ہیں،جنہیں عہدے سے معطل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون انوسٹی گیشن پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ،ایسٹ زون پولیس کے اہلکار دوران ڈیوٹی شراب پینے لگے، ایس ایس پی ایسٹ نے واقعے کو چھپانے کے لئے مقدمے میں ٹال مٹول سے کام لیا، دونوں اہلکار دوران ڈیوٹی اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ شراب پیتے ہوئے پائے گئے، بہادر آباد تھانے کے انوسٹی گیشن کے2 اہلکاروں نوید احمد، راجہ محمد یوست سمیت 4 افراد سردار بادشاہ اور محمد جاوید کے خلاف شراب پینے کامقدمہ الزام نمبر 244/24 جرم دفعہ PEHO4بحق سرکار اے ایس آئی عالم زیب کی مدعیت میں درج کرلیا،جبکہ انوسٹیگیشن میں تعینات اہلکارنوید اورراجہ محمد یوسف کو عہدے سے معطل کردیا گیا،مقدمہ مدعی کے مطابق وہ پولیس نفری کے ہمراہ کڈنی حل بسم اللہ شاہ غازی درگاہ کوکن سوسائٹی پہنچے جہاں چاروں ملزمان نے الکحل بیئرز کے کین ہاتھوں میں پکڑے ہوئے تھے اور ان چاروں نے آدھے آدھے کین پی رکھے تھے اور وہاں غل غپاڑہ کررہے تھے،جس پر ان کے خلاف کاررروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔