پلاٹ کے تنازعہ پردو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں پلاٹ کے تنازعہ پردو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ تصادم سرجانی ٹاؤن پولیس کے اہلکاروں کی سرپرستی میں چلنے والے اسنوکر کلب میں ہوا جہاں جوا کھیلا جاتا تھا ، پولیس نے سرپرستی کرنے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سرجانی لیاری سیکٹر 36 جمعرات بازار کے قریب واقع اسنوکرکلب میں بدھ کی شب دوگروپوں میں مسلح تصادم ہوا ۔ تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ آتشی اسلحے کے آزادانہ استعمال کے نتیجے میں گولیوں کی تڑتڑاہت سے علاقہ گونج اٹھا جبکہ علاقہ مکین شدید خوف و ہراس کا شکا ہوگئے ۔ ایس ایچ اوشاہدخان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا اور کشیدگی پر قابو پایا مسلح تصادم کے نتیجے میں گولیاں لگنےسے پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں 18 سالہ واجد ولد قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمیوں میں 40 سالہ ابراہیم ولد بہادر علی ، 30 سالہ سجاد ولد احمد نواز ، 30 سالہ اسماعیل ولد غلام سرور ، حق نواز اور 65 سالہ عبداللہ رسول ولد خیر محمد شامل ہیں ۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ پلاٹ کا تنازع معلوم ہواہے فریقین کے مابین دو ماہ قبل بھی جھگڑا ہواتھا جبکہ واقعے کے وقت اسنوکر کلب میں دوبارہ آمنا سامنا ہوا جہاں ایک گروپ کی جانب سے کلہاڑی سے وار کیا گیا جبکہ دوسرے گروپ نے اسلحہ کا استعمال کیا ۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق او ر دیگر افراد زخمی ہوئے ۔ مذکورہ کلب جہاں دونوں گروپوں میں تصادم ہوا ۔ اس اسنوکر طلب میں جوا سٹہ بھی جاری تھا ،جبکہ اس کی موکل تھانے کے دو اہلکاروں نے دے رکھی تھی،اوردونو ں اہلکاروں منشی شوکت اور یڈرغفار کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔ایس ایس پی ویسٹ عبدالحفیظ بگٹی کے مطابق قربانی نامی ملزم نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کی ، واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ علاوہ ازیں مذکورہ تھانے کی حدود لیاری خدا کی بستی میں ڈکیتی مزاحمت پر24 سالہ سلمان ولد شریف الدین زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔ چاکیواڑہ کے علاقے چاکیواڑہ اللہ والی مسجد کے قریب ذاتی لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 20 سالہ صالح ولد امیر زخمی ہوگیا۔اسٹیل ٹاون کے علاقے د گلشن حدید فیز 2 کے ای ایس سی کالونی میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے 22 سالہ محمد عقیل ولدمحمد اصغر زخمی ہوگیا،تینوں زخمیوں کوطبی امدا د کیلئے اسپتال منتقل کیا اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.