سہراب گوٹھ کے قریب لیاری ندی میں کم سن بچہ گرگیا جس کی تلاش رات گئے تک جاری تھی۔
کراچی (اسٹا ف رپورٹر ) سہراب گوٹھ کے قریب لیاری ندی میں کم سن بچہ گرگیا ، جس کی تلاش رات گئے تک جاری تھی۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب لیاری ندی میں دو سالہ کم سن بچہ گر گیا جس کی ابتداء میں مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش شروع کردی ، کافی تلاش کے بعد بھی بچہ نہ مل سکا ، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، ترجمان ریسکیو کے مطابق بچے کی ندی میں گرنے کی اطلاع شام پانچ بجے ملی ، اطلاع ملنے پر ریسکیوبحری رضاروں کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے ، تاہم رات گئے تک بچے کی تلاش کا آپریشن جاری تھا ، ترجمان کے مطابق رات کو اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن کو روک دیا گیا ، صبح ہوتے ہی دوبارہ آپریشن شروع کیا جائےگا ۔دوسری جانب کم سن بچے حمید اللہ کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ندی کے کنارے حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث ایسے حادثات معمول بن چکے ہیں ، علاقہ مکین ندی پر لگے خطرناک لکڑیوں سے ہوکر گزرتے ہیں حکومت کوئی نوٹس نہیں لیتی ۔