ایس بی سی اے میں ایک اور نان ٹیکنیکل افسر کا رات گئے اضافہ،مجاہد حسین شاہ کو ریوینیو ڈیپارٹمنٹ سے لا کر مبینہ طور پرڈپٹی ڈائریکٹر ویجلینس تعینات کر دیا گیا ہے،
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس بی سی اے میں ایک اور نان ٹیکنیکل افسر کا رات گئے اضافہ،مجاہد حسین شاہ کو ریوینیو ڈیپارٹمنٹ سے لا کر مبینہ طور پرڈپٹی ڈائریکٹر ویجلینس تعینات کر دیا گیا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نان ٹیکنیکل افسران کی تعیناتیوں کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے، زرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رات گئے اچانک ایک اور نان ٹیکنیکل افسر کی آمد ہو گئی ہے جن کا نام مجاہد حسین شاہ بتایا جاتا ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ مجاہد حسین شاہ ریوینیو ڈیپارٹمنٹ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں جنہیں اب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انتہائی اہم سیکشن ویجلنس میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ ویجلنس جیسے اہم سیکشن میں ایک نان ٹیکنیکل افسر کی تعیناتی نے ایس بی سی اے کے سنجیدہ حلقے کو تشویش میں مبتلاء کر دیا ہے، ایس بی سی اے افسران کا کہنا ہے کہ وہ کون سا چشمہ ہے جسے پہن کر نان ٹیکنیکل ڈپٹی ڈائریکٹر عمارتوں کامعائنہ ککرکے رپورٹ مرتب کریں گے کہ عمارت کی ساخت کیا ہے اور مضبوطی کتنی ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے میں نان ٹیکنیکل افسران کی تعیناتیوں کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔