شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جا ںبحق اور ایک عمر رسیدہ شخص زخمی ہوا،

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جا ںبحق اور ایک عمر رسیدہ شخص زخمی ہوا،زیر زمین پانی کے ٹینک کے اندر گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی جبکہ   ایک نشے کے عادی سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں ۔تفصیلا ت کے مطابق  شاہ لطیف ٹاون کے علاقے لانڈھی منزل پمپ پل کے اوپر تیز رفتارگاڑ ی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناکت 40 سالہ شہنشاہ آزاد ولد کوثر علی کے نام سے ہوئی،قائد آبادکے علاقے لانڈھی اولڈ مظفرآباد شاہین گراو نڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 سالہ محمد احمد ولد محمد زبیر جبکہ اسی تھانے کی حدودلانڈھی مانسہرہ کالونی اسٹاپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار30 سالہ سید اللہ ولد شیر علی خان جاں بحق ہوگیا،تاہم بچے سمیت دونوں لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئیں،بعدازاں پولیس نے لاشیں کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں۔ماڑی پور کے علاقے ماڑی پور گریگس خلفاءراشدین مسجد کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا،متوفی اور کو لاش اورزخمی  سول اسپتال لایاگیا ،اسپتال میں متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی،اس کی عمر 25 سال بتائی جاتی ہے ،جبکہ زخمی  کی شناخت 55 سالہ یار محمد ولد جمال کے نام سے ہوئی ۔کورنگی زمان ٹاؤن میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق پانی کے ٹینک کے اندر گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا ۔دھماکے میں خودشیدہ زوجہ کرم نامی خاتون معمولی زخمی ہوئی ہے۔زخمی خاتون کو علاج کے لیئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔علاوہ ازیں چاکیواڑہ کے علاقے لیاری بکرا پیری مدینہ ہوٹل کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی،لاش کی شناخت اوروجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔صدرکے علاقے صدر لکی اسٹار میکینک والی گلی سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی چار روز پرانی لاش ملی،لاش کی شناخت اور وجہ موت فو ری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار لیاری ایکسپریس وے پل ندی کنارے سے 30 سے 35 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی  ہوئی۔تاہم پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کرادیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.