شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص کی لاش ملی ۔

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص کی لاش ملی ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے قومی شاہراہ پر منزل پمپ پل کےقریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شہنشاہ کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر کے باعث پیش آیا ، حادثے کے وقت متوفی موٹر سائیکل پر سوار کہیں جارہا تھا ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کرلیا ہے ۔ شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی اٹک پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 48 سالہ محمد نسیم ولد عبدالکریم کے نام سےہوئی ۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔ گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ اخوند ولدمحمد عباس کے نام سے ہوئی ۔علاوہ ازیں پاک کالونی کے علاقے لیاری جہان آباد لاشاری محلہ عثمانیہ مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وجہ موت اور فوری شناخت نہیں ہوسکی تاہم عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.