مالک مکان کی بیوی سے لڑائی کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے کرائے دار قتل ہوگیا ۔

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) موسی کالونی میں مالک مکان کی بیوی سے لڑائی کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے کرائے دار قتل ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے ناظم آباد موسی کالونی میں گھر میں لڑائی جھگڑے کے دورانتیز دار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت 25 سالہ محمد علی ولد عبدالباسط کے نام سے ہوئی ۔ ایس ایچ او فیصل رفیق نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول مذکورہ مکان کے نیچے والے مکان میں کرائے پر رہائش پذیر تھا ، مقتول کے مالک مکان فرمان اور اس کی بیوی کے درمیان گھر میں لڑائی چل رہی تھی کہ مقتول محمد علی میاں بیوی کے درمیان بیچ بچاؤ کرانےاوپر گیا تھا کہ مالک مکان کے ہاتھ میں قینچی تھی ، جو مقتول محمد علی کو لگ گئی ۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ مالک مکان محمد علی کو شدید زخمی حالت میں لے کر اسپتال پہنچا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا موت کی تصدیق پر مالک مکان اسپتال سے فرار ہوگیا ۔ جس کی تلا ش جاری ہے ۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.