جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے واقعہ ذاتی رنجش قرار دے دیا ۔

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے واقعہ ذاتی رنجش قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے جنجال گوٹھ یادگار مسجد کے قریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ غلام رسول ولد لال ضمیر کے نام سے ہوئی ، ایس ایچ او شہزاد الیاس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہواہے ، مقتول کا آبائی تعلق باجوڑ سے ہے ، مقتول گھر کے باہر کھڑا ہواتھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور انہوں نے اسے آواز دے کر بلایا اور فائرنگ کردی ، مقتول کو تین گولیاں سر پر لگی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ مقتول کے اہل خانہ قانونی کارروائی کروانے سے انکار کررہے ہیں تاہم پولیس نے اہل خانہ کو قانونی کارروائی کے لئے راضی کرلیا ہے ، مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ میرے بھائی کو کس نے قتل کیا ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے موقع سے شواہد اور نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بر آمد کرکےتحویل میں لے لیا ہے جسے فارنزک ڈویژن کے لئے بھیجا جائے گا واقعے سے متعلق مزید جانچ جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.