شاہراہ فیصل کے علاقے راشدمہناس روڈ پر واقع موبائل شاپ پر 4ماسک لگائے ملزمان نے ڈھائی سے تین منٹ میں دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے ڈبہ پیک موبائل فونز،ہزارورں روپے نقدی ودیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے،
کراچی(کرائم رپورٹر) شاہراہ فیصل کے علاقے راشدمہناس روڈ پر واقع موبائل شاپ پر 4ماسک لگائے ملزمان نے ڈھائی سے تین منت میں دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے ڈبہ پیک موبائل فونز،ہزارورں روپے نقدی ودیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے،واردات گزشتہ شب رونما ہوئی،ویڈیومیں واردات سرانجام دینے والے ملزموں کو دیکھا جاسکتاہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک20 مین راشد منہاس روڈ جوہر موڑ کے قریب واقع شمشاد کمیونیکیشن موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات رونماہوئی،وارات گزشتہ شب ساڑھے دس سے گیارہ بجے کے درمیان رونما ہوئی،واردات کی موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ مذکورہ موبائل شاپ میں 2 دکان دار بیٹھے ہیں، اور دو سے تین خریدار بھی دکان پر آتے ہیں،جسے ہی خریدار موبائل شاپ سے اپنا سامان لے کر جاتے ہیں اچانک چار ملزمان جو چہرے پر ماسک لگائے ہوئے،تین پینٹ شرٹ اورایک ملزم شلوارقمیض میں ملبوس ہیں،ایک ڈکیت نے دکان کے گیٹ کے ساتھ بیٹھے نوجوان کو اسلحہ دیکھاتے ہیں اور گیٹ کھولنے کا کہتے ہیں ،گیٹ کھلتے ہی تین ملزمان ملزمان دکان کے اندارداخل ہوتے ہیں ایک ملزم جو شلوار قمیض میں ملبوس تھا وہ دکان کے باہر کھڑا رہا اور باہر کا جائزہ لیتا رہا ،چاروں ملزمان صاف ستھرے کپڑے پہنچے اور نوجوان عمر ہیں ،جو دکان کے شوکیز میں رکھے ڈبہ پیک درجن سے زائد موبائل فونز اوردارزوں سے ہزار روپے نقدی ودیگر سامان تھیلوں میں بھر کر رفوچکر ہوجاتے ہیں،تاہم متاثرہ دکاندار نے تھانے جا کر دکان پر ہونے والی واردات کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا،تاہم پولیس نے واردات کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا،جبکہ تھانیدار فیصل گل سے رابطہ کیا گیا ،مگر تھانے تھانیدار فیصل گل نے فون اٹھانے کی زحمت نہیں کی اور بعدازاں اپنا موبائل فون ہی بند کردیا۔