ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 20617 چالان جاری کیے۔
کراچی(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 20617 چالان جاری کیے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 20617 چالان جاری کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دوران ٹریفک سگنل،ون وے، اسٹاپ لائن، غفلت ولاپروائی،فاسٹ ٹریک،نوپارکنگ، موٹرسائیکل کی دونوں اطراف نمبر پلیٹ نا ہوناسمیت دیگرخلاف ورزیوں کرنے سے گریز کریں۔کراچی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔