میجر جنرل محمد شمریز نے پاکستان رینجر سندھ کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نئے ڈی جی رینجرز سندھ ،میجر جنرل محمد شمریز نے جمعہ کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان رینجرز سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جہاں سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص (ہلال امتیاز ملٹری) نے کمانڈ میجر جنرل محمد شمریز کو سونپ دی۔ تقریب میں آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق میجر جنرل اظہر وقاص نے رینجرز سندھ کی کمان میجر جنرل محمد شمریز کو سونپ دی۔ میجر جنرل اظہر وقاص 2022 سے ڈی جی رینجرز کے عہدے پر فائز تھے۔
میجرجنرل محمد شمریز کے سپر د کی۔