پی ٹی آئی صوابی جلسے میں شرکت کا معاملہ، پی ٹی آئی قافلے کو پولیس نے الاآصف اسکوائر روک لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے صوابی میں جلسے میں شرکت کرنے جانے والے پی ٹی آئی کراچی کے رہنماوں اور کارکنان کوسپر ہائی وے آل آصف اسکوائر کے قریب پولیس کی بھاری نفری نے حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا اس حوالے سےپی ٹی آئی کراچی ریجن ترجمان نے رہنماوں اور کارکنان کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی جنرل سیکریٹری ارسلان خالد و دیگر کراچی و ڈسٹرکٹ کے عہدیداران کو سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا گیا ۔ سندھ کے جنرل سیکریٹری مسرور سیال کو بھی کارکنان سمیت گرفتار کرلیا گیا ، پاکستان تحریک انصاف ایک پر امن جماعت ہے لیکن ملک میں سول مارشل لا نافذ ہے ،کارکنان کا صوابی جلسہ میں شرکت کے لیئے جانا جرم بنا دیا گیا ہے، عمران خان اور ہم اس ہی فسطائیت کے خاتمہ کے لیئے کوشاں ہیں جہاں آزادی رائے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کارروان سندھ الاآصف اسکوائر پہنچا، پولیس کی بھاری نفری نے کارروان سندھ کو روکنے کی کوشش کی، ترجمان کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مسرور سیال، کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد سمیت 12 رہنمائوں کو حراست میںلیااور اس دوران پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا، ترجمان کا دعوی ہے کہ پولیس نے ارسلان خان ،فاروق احمد،مسرور احمد،رانا محمد اعظم ، شیر اعظم ، راجہ اظہر،عمران مرزا،سید احمد سہیل،خرم سعید ،وڈیرو کیر خان،محمد سعید ،اورفہد اللہ کو حراست میں لیا ہے ، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس نے پولیس کے اعلی افسران کے احکامات پر مذکورہ کارروائی کی ہے جب تک اعلی افسران کا حکم نہیں آتا جب تک قانونی کارروائی عملی میں نہیں لائی جائے گی۔ ok