بلوچ پل کے قریب علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلوچ پل کے قریب علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔احتجاج بلوچ پل چڑھائی نزد شنگریلا شادی ہال جانب ٹیپو سلطان پر کیا گیا۔مظاہرین نے بلوچ کالونی روڈ کے دونوں ٹریکس ٹریفک کے لیے بند کر دئیے جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور ایکسپریس وے، ہینو چورنگی، گودام چورنگی، کازوے روڈ،بلوچ کالونی پل اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاج کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کیساتھ مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے اور ٹریفک کی روانی بحال ہوئی۔