کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے بعد کراچی کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے بعد کراچی کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے اور سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی جانب سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ ہونے کے بعد کراچی ڈویژن میں سیکورٹی کے سخت و ہائی الرٹ کرنے بارے احکامات جاری کیے ہیں اور ڈویژن ہائے کے اسٹیشنوں پر سخت چیکنگ نگرانی کا عمل جاری ہے ہے آنے جانے والے مسافران کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔
جناب ایس پی صاحب ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا سرپرائز وزٹ کیا اور اپنی نگرانی میں ریلوے اسٹیشن کراچی کینٹ اندرون ملک جانے گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک جانے والی گاڑیوں ، پارسل آفس اور پارسل آفس میں موجود سامان کو B.D اسٹاف کے ذریعے بھی چیک کروایا جا رہا ہے۔