اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برامد کر لی

0

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

 

6 کاروائیوں میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔

 

کاروائیوں میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 127 کلوگرام منشیات برآمد۔

 

*اے این ایف کی دیگر کاروائیاں*

 

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین روانہ ہونیوالے مسافر کے بیگ سے 6 کلو 438 کلوگرام آئس برآمد۔

 

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع کارگو پر برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 10 کلو 450 گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار۔

 

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 65 گرام منشیات برآمد۔

 

برآمدشدہ منشیات میں 52 گرام افیون، 2 گرام ہیروئن، 7 گرام چرس اور 4 گرام آئس شامل۔

 

پشاور میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 700 گرام آئس برآمد۔

 

مستونگ میں لکپاس کے قریب اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 58 کلوگرام ہیروئن برآمد۔

 

کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب چھپائی گئی 50 کلوگرام چرس برآمد۔

 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

*ترجمان اے این ایف*

Leave A Reply

Your email address will not be published.