کراچی:ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایئرپورٹ اور ایکسپو سینٹر کا دورہ،
کراچی:ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایئرپورٹ اور ایکسپو سینٹر کا دورہ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس چیف کے ہمراہ ایس ایس پیز اور پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے، پولیس چیف نے ایئر پورٹ اور ایکسپو سینٹر کے اطراف اور اندرونی و بیرونی سیکیورٹی اقدامات کو بغور چیک کیا .ایڈیشنل آئی جی کراچی نے دفاعی نمائش کے انعقاد کو پرامن بنانے، غیر ملکی مندوبین اور عوام کے حوالے سےحفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایات دیں .ایکسپو سینٹر کی انتظامیہ سے پولیس چیف نے ملاقات کی اور سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، پولیس چیف نے ایکسپو سینٹر کے مانیٹرنگ سیل کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا،
.