کراچی :اورنگی ٹاؤن میں ٹاسک فورس کا چھاپہ اور رقم چوری کا معاملہ ڈی ایس پی عابد فضل نے ابتدائی رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کردی
کراچی :اورنگی ٹاؤن میں ٹاسک فورس کا چھاپہ اور رقم چوری کا معاملہ ڈی ایس پی عابد فضل نے ابتدائی رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کردی
اورنگی ٹاؤن میں تھانہ سے ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو خواتین اہلکاروں نے گھر سے نقد رقم چوری کی،رپورٹ کے مطابق کیش چوری کی شکایت پر فوری طور پر 3 خواتین اہلکاروں سے تفتیش کی، 16 لاکھ پاکستانی، 930 ریال،205 درہم ملے،چھاپہ مار کارروائی کے دوران خواتین اہلکار گھر کے گراونڈ فور پر تلاشی کے دوران گئی،
گروانڈ فلور پر خواتین تھی جس کی وجہ سے صرف لیڈی کانسٹیبل اندر گئی،دو خواتین اہلکاروں نے ایک دوسرے کو کور دیکر تمام رقم نکالی،تیسری اہلکار خاموش رہی،رپورٹ کے مطابق چھاپہ مار کارروائی مکمل ہوتے ہی،فیملی کی شکایت پر ہیڈ کانسٹیبل شازیہ،ارم اور مائرہ سے تفتیش کی گئی،تمام پیسے برآمد کرکے خواتین اہلکاروں کو معطل کرکے ڈس مس کرنے کی سفارش کردی، گھر کی دوسری منزل اور چھت سے 200کلو گٹکا ملا ، یوسف عرف نونیا نے ابتدائی بیان میں گٹگا فروخت کا انکشاف کیا،چند پولیس اہلکاروں کے نام لئے جو مبینہ طور پر ہفتہ وار پیسے لیتے ہیں ۔