اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
11 کاروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار۔
کاروائیوں میں 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 37 کلو گرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 90 گرام چرس برآمد۔
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
اے این ایف کی دیگر کاروائیاں
مانسہرہ میں جی ٹی روڈ پر کار کے خفیہ خانوں سے 8 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
برہان انٹرچینج اٹک کے قریب 2 ملزمان سے مجموعی طور پر 4.400 کلو گرام چرس برآمد۔
مانسہرہ میں ہوٹل کے قریب ایک اور کاروائی، دوران کاروائی گاڑی سے 7 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ کے قریب دو ملزمان سے 5 کلو چرس برآمد۔
گجرات میں شاہین چوک کے قریب ٹرک میں چھپائی گئی 3.6 کلو گرام چرس اور 1 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار۔
ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار دو ملزمان سے 4.100 کلو گرام چرس اور 1 کلو گرام افیون برآمد۔
وزیر آباد روڈ سیالکوٹ میں ملزم سے 1 کلو گرام افیون اور 100 گرام آئس برآمد۔
ڈی جی خان میں سخی سرور رود کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام آئس برآمد۔
پشاور میں حیات آباد کے قریب لاوارث کار سے 1 کلو گرام آئس برآمد۔
مظفر گڑھ روڈ ملتان کے قریب ملزم سے 465 گرام آئس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔