نارتھ کراچی میں شہری کی فائرنگ اور تشدد سے ڈکیت مارا گیا، مبینہ پولیس مقابلوں میں گینگ وار کے دو ملزمان سمیت 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

0

)نارتھ کراچی میں شہری کی فائرنگ اور تشدد سے ڈکیت مارا گیا، مبینہ پولیس مقابلوں میں گینگ وار کے دو ملزمان سمیت 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایل غزالی اسکول کےقریب لوٹ مار کرنے والا ایک ڈکیت شہری کی فائرنگ اور تشدد سے مارا گیا جبکہ اسکا ساتھی ملزم فرار ہو گیا۔ملزمان سیکٹر فائیو ایم میں واقع ہئیر سیلون میں امجد حسین نامی شہری سے موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہورہے تھے کہ شہری نے اپنے اسلحے سے ملزمان پر فائرنگ کی ۔ایک ملزم شہری کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے اہل علاقہ نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم کا ساتھی اس دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔شہری کی فائرنگ اورمشتعل ہجوم کے تشدد سے زخمی مبینہ ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا
ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت جان محمد ولد گل رحمان کے نام سے ہوئی جو پہلے بھی 6 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم سے نائن ایم ایم پستول،لوڈ میگزین اور 4 چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔بغدادی پولیس نے لیاری دبئی چوک پھول پتی لین کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد عزیر کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولی لگی۔ لیکن کانسٹیبل محفوظ رہا۔ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کیا گیا۔ملزمان کی شناخت رحمت عرف بابا گولڈن اور شاہد اقبال عرف فرینچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان بدنامہ زمانہ منشیات فروش و لیاری گینگ وار کے کارندے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم شاہد اقبال عرف فرینچ لیاری گینگ وار زکری گروپ کا کارندہ ہے۔ملزم شاہد اقبال عرف فرینچ نے اس سے قبل پولیس افسر ندیم کی جانب سے گرفتار کرنے پر ندیم کو جان سے مارنے کا دھمکی آمیز میسج بھی بھیجا تھا۔ملزم بابا عرف گولڈن بدنامہ زمانہ منشیات سپلائر ہے اور ملزم ڈکیتی کی بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم رحمت عرف بابا گولڈن فائرنگ کرکے لیاری میں امن و امان کی فضاء کو خراب کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں بھی ملوث ہے۔ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں چار مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم شاہد اقبال عرف فرینچ کے خلاف سات مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے لیبر اسکوائر کورنگی میں مبینہ مقابلے میں اسلحہ اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ملوث کار لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اسکا ساتھی ملزم فرار ہو گیا۔ملزم سے پستول، گولیاں اور شاہراہ فیصل سے سرقہ شدہ کار برآمد کر لی گئی۔ ملزم کی شناخت رانو سومرو عرف سلیم کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور کراچی سے کاریں چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکاہے۔ملزم کے خلاف پولیس مقابلہ اور اسلحہ کا مقدمہ الزام نمبر 693-694/2024 تھانہ کو رنگی میں درج کیا گیا ہے۔ملزم کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزم کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمدگی کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.