پاک کالونی میں رینجرز کی کاروائی گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار
کراچی: رینجرز اور پولیس کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پاک کالونی میں مشترکہ کاروائی
کارروائی میں لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر سلیم چاکلیٹی گروہ کا انتہائی مطلوب کارندہ آصف عرف آصف دبئی گرفتار،اسلحہ برآمد، ترجمان رینجرز
گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور پولیس مقابلوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے، ترجمان
ملزم آصف 2011میں لیاری گینگسٹر امجد عرف چپو کے کہنے پر لیاری گینگ وار کمانڈر سلیم چاکلیٹی کے گروپ میں شامل ہوا،ابتدائی تفتیش میں انکشاف
ملزم کے دیگر ساتھیوں میں راشد عرف کانا، سلیم چاکلیٹی، بلال، برکت عرف بھرا اور امجد عرف چپو شامل
ملزم کے ساتھیوں میں زاہد بی ایل اے، انور عرف ہڈی اور مخدوم عرف ڈاون بھی شامل ہیں
ملزمان نے لیاقت آباد، حاجی مرید گوٹھ اور پر انا گولیمار کے علاقوں میں دس سے زائد افراد کے قتل و اقدام قتل، منشیات فروشی، بھتہ وصولی، مخالف گروپوں کے ساتھ لڑائیوں، پولیس مقابلوں اور گاڑی چھیننے کی متعدد کا روائیوں میں ملوث رہے ہیں،ترجمان
ملزم آصف گاڑی چوری کے الزام۔میں 2014 میں گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے
کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم پہلے دبئی اور پھر وہاں سے ایران میں روپوش رہا،
حال ہی میں ملزم واپس آکر دوبارہ منشیات فروشی اور گینگ وار کا نیٹ ورک بحال کر رہا تھا، ترجمان رینجرز
ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمات د
رج ہیں، ترجمان رینجرز