کراچی رینج کے 419 افسران کے عہدوں میں ترقی
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی رینج کے 419 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی۔
اے ایس آئیز کی ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
کراچی رینج کے سینئر ترین اے ایس آئیز کو گریڈ 14 میں سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئیں۔
ترقی پانے والے افسران تمام معاملات میں کلیئر قرار پائے۔