سرکاری پارکو کی مین لائن سے تیل چوری کی نیت سے کلپ لگا کر تیل چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

0

کراچی :ڈی ایس پی بن قاسم سید غیور اور ایس ایچ او بن قاسم اخلاق احمد کی بہترین کاروائی

 

ڈی ایس پی بن قاسم سید غیور اور ایس ایچ او اخلاق احمد نے مخبر خاص کی اطلاع پر پی ٹی سی ایل پلاٹ کے قریب چھاپہ مارا

 

سرکاری پارکو کی مین لائن سے تیل چوری کی نیت سے کلپ لگا کر تیل چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

 

مخبر خاص نے اطلاع دی کہچند اشخاص PTCL پلاٹ کے قریب سرنگ کھود کر پارکو لائن سے چوری کی نیت سے کلپ لگارہے ہیں

 

اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی بن قاسم نے فوری طور پر ایس ایچ او بن قاسم کو نفری سمیت روانہ کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر سرنگ و اطراف کے علاقہ کو سیل کیا اور موقع پر تقریباٰٰ 9فٹ گہری سرنگ موجود پائی جو کہ پارکو مین لائن کے پائپ سے 20فٹ کی دوری پر تھی

 

موقع پر موجود سرنگ کھودنے میں استعمالی آلات کو قبضہ پولیس میں لیا گیا بعدازاں پارکو حکام کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف پیٹرولیم ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.