کسٹم کی کاروائی غیر ملکی سگریٹ اور ایل سی ڈیز کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

0

کراچی ؛انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے برآمدی لنڈے (استعمالی کپڑوں) کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس اور کمپیوٹر LCD,s اسمگلڈ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

 

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی کو حساس ادارہ کی طرف سے اطلاع موصول ھوئی کہ ممکنہ طور پر انٹرپورٹ شپمنٹ کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس اور کمپیوٹر LCD اسمگلڈ کرنے کی کوشش کی جائیگی

 

اس اطلاع پر کلکٹر انفورسمنٹ جناب معین الدین وانی صاحب نے اس ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب باسط حسین صاحب اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ASO سید محمد رضا نقوی صاحب کو خصوصی ھدایات جاری کیں ان ھدایات کی روشنی میں Aso کی مختلف ٹیموں کو کراچی پورٹ سے نکلنے والے کنٹینرز خصوصی طور پر (KICT) کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل سے نکلنے والے کنٹینرز کی چیکنگ کے احکامات جاری کئے اور ASO کو پٹرولنگ میں اضافہ کرنے اور (ریڈ الرٹ) رھنے کے احکامات جاری کئے

 

گزشتہ روز اینٹی اسمگلنگ کے پٹرولنگ ٹیم نے آر سی ڈی ھائی وے کے قریب بحریہ ٹرانس شپمنٹ ٹرمنل۔ کے قریب kICT ٹرمنل سے نکلنے والے ایک ٹرالر رجسٹریشن نمبر JU-2401 جس پر 40 فٹ کنٹینر نمبر INKU -6417040 لوڈ تھا روک کر اس کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی تو کاغذات میں استعمال شدہ امپورٹڈ استعمالی کپڑا (لنڈا) ظاھر کیا گیا تھا اور جس کو انٹرپورٹ شپمنٹ کے تحت منتقل کیا جارھا تھا

 

پٹرولنگ ٹیم نے کاغذات میں ظاہر کردہ وزن اور پہلے سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پرکنٹینر کو کھول کر چیک کیا تو کنٹینر سے استعمال شدہ کپڑوں (لنڈا)کے بجائے 2720 کمپیوٹر, LCD,s ور 20200 (ڈنڈا) (404000) غیر ملکی سگریٹس جن کی کل مالیت 78.79 ملین(سات کروڑ ستاسی لاکھ نوے ھزار روپے ھے برآمد ھوئے جن کو ASO اسٹاف نے اپنی تحویل میں لے کر ضبط کیا ھے

 

ضبط شدہ غیر ملکی سگریٹس اور LCD مانیٹرز کو ASO کے گودام منتقل کر دیا گیا ھے

 

کسٹم ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ھے

مزید تحقیقات جاری ھیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.