*کورنگی نمبر5 سے چھینی جانے والی ٹویوٹا کرولا، ایک گھنٹے میں برآمد، اصل ما لک کے سپرد کر دی گئی۔*

0

*اے وی ایل سی، سی آئی اے، کراچی کی ایک اور کاروائی۔*

 

*کورنگی نمبر5 سے چھینی جانے والی ٹویوٹا کرولا، ایک گھنٹے میں برآمد، اصل ما لک کے سپرد کر دی گئی۔*

 

تفصیلا ت کے مطابق امروز مورخہ 22 نومبر 2024 کو بوقت رات 0335 بجے چار نا معلوم مسلح ملزمان مدعی منصوراحمدسے ٹویوٹا کرولا رجسٹریشن نمبرBVW-873 کورنگی نمبر 5 سے اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

 

ٹویوٹا کرولا چھینے جانے کی اطلاع ملتے ہی اے وی ایل سی نے شہر سے با ہر جا نے والے راستوں کی مکمل نا کہ بندی کی، اور ایس ایس پی، اے وی ایل سی نے ٹیموں کو اندرون شہر اور باہر جاے والے راستوں پر نظر رکھنے کے لئے تعینات کر دیا۔

 

اے وی ایل سی کے افسران نے مذکورہ ٹویو ٹا کرولا کو مھران ٹاؤن، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے برآمدکرلیا جس پر جعلی نمبر پلیٹFDA-545 لگی ہوئی تھی جو کہ ملزمان پولیس کو دیکھ کر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

 

مدعی منصوراحمد نے اپنی چھینی گئی ٹویو ٹا کرولا کی بر آمدگی پر ایس ایس پی، اے وی ایل سی اور آپریشن میں شامل تمام ٹیموں کا بے حد شکریہ ادا کیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.