رینجرز کی کاروائی کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت سات ملزمان گرفتار
کراچی: رینجرز اور پولیس نے پرانا گولیمار میں مشترکہ کارروائی
ٹارگٹ کلنگ،ڈکیتیوں، اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی اور کالعدم دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے7 ملزمان گرفتار
ملزما ن کی شناخت صابر، ولید ،محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان کے نام سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، 16 موبائل فونز، مختلف اقسام کی 4 کلو منشیات، موٹر سائیکل اور نقد رقم بر آمد
ملزمان کا کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت، ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف