گڈاپ سٹی پولیس نے ٹرانسفارمر میں استعمال ہونے والےآئل کی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

0

گڈاپ سٹی پولیس نے ٹرانسفارمر میں استعمال ہونے والےآئل کی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

 

پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن سے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کے وہ ٹرانسفارمر سے آئل نکال کر گاڑی کے ذریعے دکانوں میں بھاری قیمتوں پر فروخت کرتا تھا۔ملزم کی شناخت عبید احمد ولد افتخار احمد،کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم سے 130 لیٹر چوری شدہ ٹرانسفارمر آئل، 2 عدد پلاسٹک کین برآمد ہوئیں جبکہ ملزم سے برامد ہونے والی گاڑی کو Honda BRV کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.