مواچھ گوٹھ میں آپسی لڑائی میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مواچھ گوٹھ میں آپسی لڑائی میں بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کےعلاقے مواچھ گوٹھ اسپارکو روڈ ملتانی ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 28 سالہ رفیق ولد آدم کے نام سے ہوئی ۔ ایس ایچ او بشیر ودھو نے بتایا کہ واقعہ آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا ، مقتول کو اس کے بہنوئی نے لڑائی جھگڑے کے دوران گولی مار دی اور فرار ہوگیا ۔ مقتول کوگولی سینے پرلگی جس کے سبب وہ موقع پر دم توڑ گیا ، فرار ملزم کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔