صحافی پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کے حوالے سے کرائم رپورٹرز ایسوی ایشن وفد کی اور پولیس چیف کی پولیس ہیڈ کوارٹر میں  بیٹھک،،،

0

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات۔

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (CRA) کے صدر کاشف ہاشمی، سیکٹری ریحان خان چشتی سمیت باڈی کے اراکین ، سینئر صحافی شاہد انجم اور معین اللہ شاہ بھی موجود تھے۔

سی آر اے کے وفد نے اجلاس میں پولیس چیف سے سی ار اے کے نائب صدر ندیم احمد پر قاتلانہ حملہ میں ملوث شخص کی فودی گرفتاری اور کیس کے تفتیشی مراحل کے حوالے سے بات چیت کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو تفتیش کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ کیس پر ہائی پروفائل کیسز کی طرح کام کیا جارہا ہےاور ملزم کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر کرائم رپورٹرز ایسوسیشن کے ممبران نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر پولیس چیف نے وفد کا شکریہ ادا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.