محمد علی سوسائٹی اور سی پی برار سوسائٹی دھوراجی سے چوری ہو نے والی ھنڈا سٹی اور ھنڈا فٹ ہائی برڈ ایک ہی دن میں برآمد، اصل ما لکان کے سپرد کر دی گئیں۔

0

اے وی ایل سی، سی آئی اے، کراچی کی ایک اور کاروائی۔

محمد علی سوسائٹی اور سی پی برار سوسائٹی دھوراجی سے چوری ہو نے والی ھنڈا سٹی اور ھنڈا فٹ ہائی برڈ ایک ہی دن میں برآمد، اصل ما لکان کے سپرد کر دی گئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق محمد علی سوسائٹی اور سی پی برار سوسائٹی دھوراجی سے نا معلوم ملزمان مدعی اسد کی ھنڈا سٹی رجسٹریشن نمبرALU-674 اور ھنڈافٹ ھائی برڈ رجسٹریشن نمبرAYZ-276 علاقہ تھانہ بہادر آباد سے چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔

اے وی ایل سی نے مذکورہ دونوں کاروں کو ایک ہی دن میں برآمد کر کے اصل مالکان کے سپرد کر دیا۔

مدعیان نے اپنی چوری کی گئی کاروں کی بر آمدگی پر ایس ایس پی، اے وی ایل سی اور آپریشن میں شامل تمام ٹیموں کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.