ایس ایس پی آفس کے قریب سے ایس ایس پی خیر پور کی سرکاری گاڑی چوری ہوگیی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی صنعتی ایریا میں ایس ایس پی آفس کے قریب سے ایس ایس پی خیر پور کی سرکاری گاڑی چوری ہوگیی۔ گاڑی کی تلاش کیلئے پولیس کی دوڑ لگ گئی ، تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایتریریا کے علاقے میں کورنگی گودام چورنگی پر قائم ایس ایس پی ورنگی کے دفتر کے قریب سے سرکاری گاڑی نمبرSP=233aچوری ہوگئی ۔ اطلاعات کے مطابق مزکورہ گاڑی کے افسر کا ڈرائیور گاڑی میکنیک کے پاس لے کر گیا تھا اور وہاں سے چوری ہوگئی تھی ۔ پولسی ذرائع کے مطابق مزوکرہ گاڑی سابق ایس ای سپی ملیر اور موجودہ ایس ایس پی خیرپور کے استعمال میں تھی ۔ تاہم دوسری جانب ایس ایس پی خیر پور کی جانب سے اسکی تردید کی گئ اور کہا گیا کہ انکے استعمال کی کوئی گاڑی چوری نہیں ہوئی ۔ دوسری جانب پولیس کی کی طرف سے اب تک باقائدہ موقف سامنے نہیں آیا کہ کہ مزکورہ گاڑی کس سرکاری افسر کے زیر استعمال تھی ۔ سرکاری گاڑی کی چوری کے بعد پولیس کی جانب سے اسکی تلاش کے عمل کو تیز کردیا گیا اوراور اسکی ہر ممکن برآمدگی کے لیے کوششوں کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.