ولیس نے ندیم احمد کی مدد سے ملزم کا تصویری خاکہ تیار کیا

0

پولیس نے بہادراباد میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری کر دیا ۔واقعے کے لگ بھگ ڈیڑھ ہفتے سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال ناصر ملزم کو گرفتار کر سکی ہے نہ ہی اس کی کوئی فٹیج حاصل کر سکتی ہے بلکہ پولیس نے اب شہریوں سے اس کی مدد کے لیے التجا کرتے ہوئے ملظم کا خاکہ جاری کیا ہے اور اطلاع دینے والے کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ندیم احمد کو ان کے دفتر کے باہر نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد ملزم سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہو گیا تھا ملزم تھا ۔پولیس واقعے سے متعلق اب تک کوئی بھی اہم پیشرفت نہیں حاصل کر سکی ہے

ولیس نے ندیم احمد کی مدد سے ملزم کا تصویری خاکہ تیار کیا

مبینہ ملزم کا قد تقریبا پانچ فٹ سات انچ ہے۔

مدعی کے بیان کے مطابق ملزم کلین شیو اور جسم بھرا ہوا تھا۔

مبینہ ملزم کے بارے میں اطلاع دینے والے شخص کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.