شاہ فیصل کالونی میں ڈاکوؤں کی اسکول کے سامنے خاتون سے لوٹ مار، واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں ڈاکوؤں کی اسکول کے سامنے خاتون سے لوٹ مار،
واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے ناتھا خان گوٹھ میں 2 ڈاکوؤں نےخاتون سے اسلحے کے زور پر اسکول کے سامنے ہی لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔
شہریوں نے ہمت کرتے ہوئے ایک ملزم کو پکڑ لیا تاہم موٹرسائیکل پر بیٹھے دوسرے ملزم نے پکڑے جانے کے خوف سے فائرنگ شروع کردی
ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے
واردات کے وقت اسکول یونیفارم میں معصوم بچیاں اور خواتین بھی موجود تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو شناخت کررہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔