پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم حکام کا شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے  9ملزمان کو گرفتار

0

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم حکام کا شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے  9ملزمان کو گرفتار کر کے نان کسٹم  بھاری کی اشیا برآمد کرلی ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق  پاکستان رینجرز (سندھ)اور کسٹمز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سندھ بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ، حب ریورروڈ، اتحاد ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن منگھو پیراور پولیس اسٹیشن پیر آباد پختون مارکیٹ بنارس کے علاقوں سے مختلف کاروائیوں کے دوران 9ملزمان کو گرفتار کر کے نان کسٹم پیڈاشیاء جس میں بھاری مقدار میں کپڑا،سگریٹ، ایرانی ڈیزل، الیکٹرک آئٹمز،انجن ائل، مختلف اقسام کے کاسمیٹکس کا سامان، واشنگ پاوڈر،چھالیہ،لیپ ٹاپ، خشک دودھ، چاکلیٹ، ٹافیاں، ٹائرز،چائنہ نمک، روزمرہ استعمال کاسامان اور مختلف نوعیت کی اشیاء خوردنوش برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان اسمگل شدہ سامان بسوں اور ٹرکوں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلو چستان سے کراچی اسمگل کررہے تھے۔برآمد کیے گئے سامان کی مالیت کروڑں روپے ہے۔گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر د ی گئی ہیں۔ ok
Leave A Reply

Your email address will not be published.