وکلاء کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی کوششیں
وکلاء کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو تیسرے روز عدالتی احکامات وصول کرا دیے۔
اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر نے تاحال ملاقات کے لیے کچھ نہیں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے تھے، تفتیشی افسر دستیاب نہیں تھا، تھانہ نیو ٹاؤن کے تفتیشی افسر کی عدم دستیابی کے باعث ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔
فیصل چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات کی اجازت مل گئی تو اڈیالہ جیل جائیں گے۔