سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ کلچر ڈے کی تقریب میں شریک تمام سینئر پولیس افسران، سی پی او اسٹاف و دیگر مہمانان گرامی سمیت میڈیا برادری کو خوش آمدید کہا،گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی سندھ کلچر ڈے منانا سندھ پولیس کے لیئے ایک اعزاز کی بات ہے،سندھ کلچر کی شناخت امن،برداشت اور مہمان نوازی سے ہے جبکہ سندھ دھرتی کو امن سے ہی منسوب کیا جاتا ہے،سندھ کی پانچ ہزار سالہ ثقافت کا چہرہ ہی دراصل امن برداشت اور مہمان نوازی ہے،سندھ کی دھرتی نے تمام صوبوں کی عوام ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کے عوام کو بھی جائے رہائش و پناہ دی ہے،سندھ کلچر ڈے منانیکا مقصد ہمیں اپنی ثقافت آباو ¿ اجداد کو یاد رکھنا ہے،امن وامان کے حالات پر کنٹرول رکھنا اور اسے استحکام دینا ہماری ذمہ داری ہے،امن برداشت،مہمان نوازی اور شائستہ اخلاق و عوامل ہیں جن سے ہم اپنی منزل و مقاصد حاصل کرسکتے ہیں،ملک و سماج دشمن ہمیشہ امن و امان کو سبوتاڑ کرنے کے در پہ رہتے ہیں،تھانہ کلچر سے ہمیشہ یہ گلہ یا شکوہ رہتا ہے کہ وہ متاثرین یا سائلین کی داد رسی نہیں کرتے ہیں،مہمان نوازی سندھ کے کلچر کا حصہ ہے اور پولیس کو بھی سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنیکی ضرورت ہے،مہمان نوازی،برداشت اور خوش اخلاقی جیسے رویئے کو تھانوں کی سطح پر بھی یقینی بنانا ہوگا،ہمیں اس خطے کو امن و رواداری کی مثال بنانا ہوگا،تعلیم کے بغیر کوئی بھی اچھا عمل یا کام ممکن نہیں ہے تعلیم اس خطے کی ضرورت ہے، امن،برداشت اور مہمان نوازی کے کلچر کو برقرار رکھنے اور پائیدار بنانیکے لیئے تعلیم کی اشد ضرورت ہے،ہمیں اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کو تعلیم کو عام کرنیکے لیئے ملکر کام کرنا ہوگا،اس موقع پر سی پی ایل سی چیف ذبیرحبیب،ایڈشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیزٹریفک،ہیڈکواٹرز،کرائم اینڈانوسٹیگیشنز،اور آئی ٹی نے بھی خطاب کیا۔