کراچی پولیس آفس میں لیڈیز پولیس کو موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی تقریب

0

 

کراچی پولیس آفس میں لیڈیز پولیس کو موٹر سائیکلوں کی تقسیم کی تقریب

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کمیونٹی پولیسنگ چیف مراد سونی اور میزان بینک کے باہمی تعاون سے کراچی کے مختلف یونٹس میں تعینات لیڈیز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیز تقسیم کیں۔

موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے اس منصوبے کا مقصد شہر میں پولیس کی موجودگی کو مزید مؤثر بنانا، جرائم کی روک تھام، اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر ڈی ائی جی ایڈمن، اے ڈی آئی جی ایڈمن، سی پی کے چیف مراد سونی، میزان بینک کےہیڈ ارشد محمود و دیگر معززین، پولیس افسران و میڈیا کے افراد بھی موجود تھے۔

لیڈیز پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکلیں وصول کرنے کے بعد اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے اپنے فرائض مزید لگن اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں گے۔

کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے مسلسل کوشاں رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.