اورنگی سے ملنے والے خاتون کے سر کے بعد لسبیلہ پل کے نیچے سے خاتون کیے دیگر اعضا برامد

0

 

گلبہار خاموش کالونی میں گھر سے نکل کر لاپتہ ہو کر انتہائی سفاکیت کے بعد قتل کی جانے والی خاتون 28 سالہ کلثوم کے جسمانی اعضا دوسرے روز بھی لسبیلہ پل کے نیچے لیاری ندی کے قریب سے ملے ، قتل کی جانے والی خاتون کا سر ہفتے کو پیر آباد کے علاقے میں نالے سے ملا تھا جبکہ پیر کو اسی علاقے میں قبرستان کے قریب کچرا کنڈی سے  ہاتھ اور ٹانگ ملی تھی ، سفاک قاتل نے خاتون کو جس بے رحمی سے قتل کر کے لاش کی بیحرمتی کی اس سے ملزم کے جنونی ہونے کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے جبکہ ملزم دیدا دلیری کے ساتھ مقتولہ کا سر اور دیگر جسمانی اعضا مختلف مقامات پر پھینک بھی رہا ہے ، قتل کی جانے والی خاتون کلثوم کے کچھ جسمانی اعضا سیاہ رنگ کے شاپر میں سے منگل کی دوپہر گلبہار کے علاقے لسبیلہ پل کے نیچے لیاری ندی کے قریب سے ملے اس حوالے سے ایس ایچ او گلبہار ندیم احمد نے بتایا کہ ملنے والے انسانی اعضا میں آدھا بازو ، پاؤں اور دھڑ کا کچھ حصہ سمیت دیگر گوشت کے لوتھڑے ملے ہیں جو کہ لاپتہ ہونے کے بعد قتل کی جانے والی خاتون کے ہو سکتے ہیں تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جسمانی اعضا تاہم اس حوالے سے پیر آباد انویسٹی پولیس ہی مزید کچھ بتا سکتی ہے واضح رہے کہ ہفتے کو ملنے والے پیر آباد سے ملنے والے خاتون کے سر کی شناخت پیر کو اس کے شوہر حنیف نے چھیپا سرد خانے میں کلثوم کے نام سے کی تھی جو کہ جمعے کی شب 10 بجے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.