بلاول بھٹو، فضل الرحمان کی مدارس رجسٹریشن بل پر ملاقات مولانا فضل الرحمان نے بل پر دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری وفد کی صورت میں ملاقات کےلیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش پہنچے۔
پی پی چیئرمین کے ہمراہ ملاقات میں راجا پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے، اس دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل پر دونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدر کے دستخط کیوں نہیں ہوئے۔
پی پی چیئرمین نے جے یو آئی سربراہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مدارس رجسٹریشن بل پردستخط نہ ہونے پرحکومت سے بات کریں گے