اورنگی ٹاؤن مبینہ مقابلہ ۔ انکوائری کمیٹی کے سربراہ نے کرائم سین کا دورہ کیا۔
اورنگی پیر آباد میں مشکوک پولیس مقابلے کا معاملہ انکوائری کمیٹی کے افسر ساجد سدوزئی پیر اباد پہنچے ، ایس ایس پی ساؤتھ مبینہ مقابلے کی انکوائری کررہے ہیں ۔مقابلے میں مبینہ ملزمان بلاول خان اور نقاش ہلاک ہوئے تھے اہلخانہ نے جعلی مقابلے میں مارنے کا الزام لگایا تھا ایڈیشنل ائی جی کراچی نے نکوائری کمیٹی ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں قائم کی گئی ساجد سدوزئی نے کرائم سین کا دورہ کیا ۔کرائم سین کے بعد ایس ایس پی پیارو خان چوکی پہنچ گئے پیارو خان چوکی انچارج ا اور دیگر کو شامل تفتیش کیا جائے گا سیاسی جماعت کے ایم پی اے کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے علاقہ مکینوں اور عینی شاہدین کا بیان بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گیڈی ایس پی پیر اباد سمیت دیگر بھی چوکی پر موجود ایس ایس پی ساجد سدوزئی بیانات لے رہے ہیں مقابلے میں شریک تمام اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ دو روز قبل اورنگی میں پولسی نے دو ملزمان کو مقابلے میں مارنے کادعویٰ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ملزمان نے واردات کے دوران لوگوں کو یرغمال بھی بنایاتھا جبکہ دوسری جانب ورثا نے مقابلے کو مبینہ قرار دیا اور اسکی انکوائری کا مطالبہ کیا تھا جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے انکوائری کمیٹی ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔