پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاملگیر خان کو انکی رہائشگاہ کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا

0

 

 

کراچی ()پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاملگیر خانکو انکی رہائشگاہ کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا۔ پی ٹی آئ کراچی کے صدر نے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا گیا ، ذرائع کے مطابق انہیں اسلام آباد سے کراچی واپس پہنچنے کے بعد حراست میں لیا گیا ۔ اس سلسلے میں  پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر کینجانب سے سابق ایم این اے عالمگیر کی غیر قانونی گرفتاریوں و آغوش کی شدید مذمت کی گئی انہوں نے کہا کہ عالمگیر خان آج اسلام آباد سے اپنے گھر پہنچے تھے انہیں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے ، نامعلوم افراد نے منہ پر ڈھاٹے باندھے ہوئے تھے جن کے پاس اسلحہ بھی تھا کیا عالمگیر کو اغواء کیا گیا ہے ؟ راجہ اظہر نے کہا کہ گھر والوں کا کہنا ہے کہ عالمگیر خان کو زبردستی پولیس وین میں ڈال کر لے کر گئے ہیں ،کوئی قانونی جرم کیا ہے عالمگیر خان نے تو وہ ایف آئی آر سامنے لائی جائیں راجہ اظہر نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت گھبرا گئی ہے دل نہیں بھرا ہمارے کارکنان کو اسلام آباد میں شہید کیا گیا ، عالمگیر خان عمران خان کے نظرئیے پر کھڑے ہیں اسی کی سزا دی جارہی ہے ،عالمگیر خان کہاں ہیں انہیں فلفور رہا کیا جائے ہم ہر طرح کی قانونی کاروائی کریں گے ، انہوان نے کہا کہ ایس ایس پی ایسٹ، جواب دیں عالمگیر خان کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.