پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی ۔ہندوستانی مال بردار جہازکے ڈوبنے کے بعد 12 زندہ بچ جانے والے کریو کو ریسکیو کیا
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے آج میری ٹائم ریسکیو آپریشن کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا،ترجمان کے مطابق پاکستان کے سرچ اینڈ ریسکیو (SAR) زون میں ہندوستانی مال بردار جہاز MSV AL PIRANIPIR کے ڈوبنے کے بعد 12 زندہ بچ جانے والے کریو کو ریسکیو کیاریسکیو آپریشن میں پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے شپس ، بوٹس اور ایئر کرافٹ نے حصہ لیا میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (ایم آر سی سی) پاکستان کو ایم آر سی سی ممبئی (انڈیا) کی جانب سے ایک فوری ای میل موصول ہوئی جس میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور بچانے کے لیے مدد کی درخواست کی گئی۔تیز ردعمل اور موثر رابطہ کاری کے نتیجے میں ہندوستانی مال بردار جہاز کے تمام 12 بچ جانے والے کریو کو بچالیا گیا، جس نے بین الاقوامی SAR ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے PMSA کے عزم کو ظاہر کیا آپریشن کسی بھی قومیت کے بغیر، سمندری ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے PMSA کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نشاندہی کرتا ہےسمندر میں حفاظت اور بین الاقوامی کنونشنز کی پاسداری کے لیے پاکستان کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔