ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کاروائی غیر قانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے والے 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی
غیر قانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے والے 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا
گرفتار ملزمان میں سید شبیر حسن، خالد محمود، محمد کامران، محمد کبیر ، طارق حسین، محمد آصف ، خورشید حسین اور شاہین امین شامل
ملزمان فلائٹ نمبر FZ – 334 کے ذریعے آذربائیجان جا رہے تھے
امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزمان کو مشکوک پایا گیا
ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان نے غیر قانونی آذربائیجان سے مالٹا جانے کی کوشش کرنا تھی
ملزمان کو ایجنٹ سمیت گرفتار کیا گیا
ملزمان نے سید شبیر حسن نامی ایجنٹ کو مالٹا جانے کے لیے لاکھوں روپے ادا کیے
ملزمان نے فی کس 2 لاکھ روپے سے 9 لاکھ روپے تک ایجنٹ کو ادا کئے
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے