کورنگی اور لنک روڈ پر خونی حادثات میں چار نوجوان جاں بحق چار افراد زخمی ہوگئے ۔

0

 

 

 

کورنگی اور لنک روڈ پر خونی حادثات میں چار نوجوان جاں بحق چار افراد زخمی ہوگئے ۔

میمن گوٹھ کے علاقے لنک روڈ اسلام آباد ہوٹل کے قریب تیز رفتارٹریلر نے ایک موٹرسائیکل پر سوارافراد کو کچل ڈالا،حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے،حادثے کے سبب لنک روڈ پر ٹریفک بھی جام ہوگیا،اطلاع ملنے پرپولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کارایمبولینس لے کر موقع پرپہنچے لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،ایس ایچ او میمن گوٹھ گل بیگ کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا،پولیس نے ٹریلر کو اپنی تحویل میں کرلیا،حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت اسد ولد گلزار احمد اور ریاض ولد حنیف کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں سدھورہ ولد لکھواور لکھو ولد مردان شامل ہیں،جو پیشے سے محنت کشن اور واقعے سے قبل ایک ہی موٹرسائیکل پراپنے گھر میمن گوٹھ ڈبلیوٹی جارہے تھے کہ حادثے کی نظر ہوگئے،تاہم پولیس فرارڈرائیور کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔ادھر سائٹ بی کے علاقے شیر شاہ پل پر تیز رفتارنامعلوم گاڑی موٹرسائیکل کو مارتے ہوئے موقع سے فرارہوگئی،حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا،فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی،اس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ،ا س حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے کورنگی پی این ٹی کالونی گیٹ نمبر 4 کے قریب تیز رفتارروڈ نمبر این فور کی منی بس نے موٹرسائیکل سوار 4 نوجوانوں کو کچل ڈالاحادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پرجاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پرپہنچ گئے،لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مزدا بس ڈرائیور حادثے کے بعد گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا،پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی شناخت سبحان ولد مشتاق اور معیز ولد غلام کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت عثمان ولد سعید اور زبیر کے نام سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،جبکہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی لڑکوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں،جوکورنگی 100 کوارٹرزمیں ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں اور چمڑا چورنگی کے قریب تولیہ بنانے والی فیکٹری میں کام کرتے ہیں اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ کام پر جا رہے تھے کہ مسافر مزدا نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،تاہم لاشیں گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا،اور ہر آنکھ اشکبار تھی،تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے،اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.