آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی/موٹر سائیکل چلانیوالوں کیخلاف کارروائی تیز کرنیکی ہدایت کردی

0

 

انسپیکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کو بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی/موٹر سائیکل چلانیوالوں کیخلاف کارروائی تیز کرنیکی ہدایت کردی۔

ڈرائیونگ لائسنس سندھ نے آن لائن لرننگ لائسنس کا طریقہ انتہائی آسان کر دیا ہے شہری جلد ہی اپنا ڈرائیونگ لائسنس ایشو کروائیں۔

https://dlsonline.sindhpolice.gov.pk/

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانا اور غیر قانونی ڈرائیونگ کے واقعات کو کم کرنا ہے۔

ڈی آئی جی کراچی کی جانب سے شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے بغیر لائسنس گاڑی چلانا قانونا جرم ہے، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کسی صورت گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے افراد سے گاڑیاں ضبط کر کے تھانوں میں بند کر دی جائیں گی۔

ضبط کی گئی گاڑیاں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے واپس نہیں ہوں گی جب تک ڈرائیورز اپنا ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنوائیں گے۔

تمام شہریوں سے التماس ہے کہ دوران ڈرائیونگ اپنا ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.